خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے عبوری مرحلے کے دوران صدارت سنبھالنے پر شام کے صدر احمد الشرع کو مبارکبار کا پیغام بھیجا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جاسم البدیوی نے اپنے پیغام میں دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی کی دانشمندانہ قیادت شامی عوام کی سلامتی، استحکام، اور خوشحالی کی امنگوں کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
غزہ اور شام کےلیے دو مزید سعودی امدادی طیارے پہنچ گئےNode ID: 885243
انہوں نے اس عبوری دور میں شام کےلیے جی سی سی کی مستقل سپورٹ کا اعادہ کیا، شام کے اتحاد، خود مختاری اور آزادی کے حصول کے لیے شامی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم پر زور دیا۔
قبل ازیں شام میں ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے عبوری دور کے دوران ملک کے صدر کا عہدہ احمد الشرع کو سونپنے کا اعلان کیا تھا۔
شام کے سابق صدر بشار الاسد کی معزولی کے دو ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران نئے صدر کا تقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے شام میں بشار الاسد کے خلاف تحریک کی قیادت اسلام پسند تنظیم ھیئۃ التحریر الشام ( ایچ ٹی ایس ) نے کی جس کے رہنما احمد الشرع ہیں۔
اس تحریک کے نتیجے میں آٹھ دسمبر کو دہائیوں سے قائم بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔