مملکت کی قیادت کا شامی عبوری حکومت کے صدر کو مبارک باد
جمعرات 30 جنوری 2025 17:43
شاہ سلمان اور ولی عہد نے صدر احمد الشرع کو مبارک باد کے ٹیلی گرام ارسال کیے(فوٹو،ایکس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شامی عبور حکومت کی صدارت سنبھالنے پر احمد الشرع کو مبارک باد کا ٹیلی گرام ارسال کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے ارسال کیے گئے ٹیلی گرام میں کہا گیا ’ہم آپ کو عرب جمہوریہ شام کی عبوری حکومت کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، برادر ملک کے درخشاں مستقبل اور شامی برادرعوام کی فلاح و بہبود کے لیے آپکی کامیابیوں کے متمنی ہیں‘۔
دوسری جانب ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے صدر احمد الشرع کو مبارک باد کا پیغام ارسال کیا جس میں انکے لیے کامیابی اور شامی برادر عوام و ملک کی ترقی و فلاح وبہبود کی امید کا اظہار کیا گیا۔