Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں دسواں انٹرنیشنل عسکری مقابلہ حفظ قرآن، 32 ممالک کے 179 حفاظ شریک

مقابلے کا افتتاح آرمی چیف فیاض بن حامد الرویلی نے کیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی مکہ مکرمہ میں دسواں انٹرنیشنل عسکری حفظ قرآن کریم کے مقابلے کا افتتاح آرمی چیف فیاض بن حامد الرویلی نے کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مقابلہ حفظ قرآن میں 32 ممالک کے 179 حفاظ شرکت کر رہے ہیں۔
 مقابلے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد آرمڈ فورسز کے شعبہ دینی امور کے ڈائریکٹر جنرل اور عالمی مقابلے کے نگران بریگیڈئیر ڈاکٹر مسفر آل عیسی نے افتتاحی خطاب میں مقابلے کے بارے میں بتایا۔


تقریب کے شرکا کو مقابلے کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی (فوٹو: ایس پی اے)

تقریب کے شرکا کو مقابلے کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں مرحلہ وار مختلف مقابلوں کے بارے میں معلومات مہیا کی گئی تھیں جو اس پلیٹ فارم پر منعقد ہو چکے تھے۔
مقابلہ حفظ قرآن کریم 6 مراحل پر مشتمل ہوگا جس میں مکمل حفظ (قرات و تجوید کے ساتھ)، 20 پاروں کے حفاظ، دس پاروں ، پانچ اور تین پاروں کے حفاظ  شامل ہوں گے۔
تقریب میں آرمی چیف کے مشیرشیخ عبدالرحمن بن عبدالعزیز الحسینی، بری فورسز میں دینی امور کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر صالح العمری و دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔

 

شیئر: