Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ قرآن حفظ کرنا دنیاوی کامیابی کا باعث بن گیا‘ سعودی طالبعلم الیاس خان کی کہانی

اولمپیاڈ تخلیقی 2024 ‘ کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا ہے ( فوٹو: سبق)
غیرمعمولی ذہانت و صلاحیتوں  کے حامل’ اولمپیاڈ تخلیقی 2024 ‘ کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے والے سعودی طالب علم الیاس خان کا کہنا ہے’ طالب علمی کے ابتدائی دور میں قرآن کریم حفظ کرنا میرے لیے دنیاوی کامیابی کا باعث بن گیا۔‘
’اس سے نہ صرف میری ذہنی صلاحیت میں اضافہ ہوا بلکہ دنیاوی تعلیم کا حصول میرے لیے بہت آسان ہو گیا۔‘
سبق نیوز کے مطابق الیاس خان والدین اعلی تعلیم کے لیے آئرلینڈ منتقل ہوئے، جہاں الیاس نے کنڈرگارٹن اور تیسری جماعت تک ابتدائی تعلیم حاصل کی۔‘
الیاس خان اپنے والدین اور دوبڑی بہنوں کے ہمراہ آئرلینڈ میں ابتدائی تعلیم حاصل کی جب وہ تیسری جماعت میں پہنچے تو والد اورایک بہن کے ساتھ واپس جدہ لوٹ آئے جبکہ ان کی والدہ جو وہاں پی ایچ ڈی کررہی تھیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ایک برس وہاں رہیں۔
ائرلینڈ سے جدہ آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ تعلیم کا تھا مگر انکے والد کی دور اندیشی کی وجہ سے یہ مسئلہ بھی کافی حد تک حل ہو چکا تھا کیونکہ والد نے ائرلینڈ میں قیام کے دوران بچوں کو عربی زبان اور یہاں کے نصاب تعلیم سے آشنا کرایا تھا جس کی وجہ سے انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا۔
الیاس کے والد کا کہنا تھا ’ آئرلینڈ سے واپس آنے کے بعد الیاس کی تعلیم کے لیے بھاگ دوڑ کرنا پڑی کیونکہ ’ایکولینس‘ سرٹیفیکٹ کے بعد اب مسئلہ تھا کہ الیاس کو تیسری جماعت میں داخل کیا جائے یا چوتھی میں۔‘
’جب اساتذہ نے امتحان لیا تووہ ان کے معیار سے بھی اچھا تھا جس پر اس کا داخلہ چوتھی جماعت میں کردیا گیا۔ اسی دوران الیاس خان کو علاقے کی مسجد میں بھی حفظ قرآن کی کلاسوں میں داخل کرا دیا۔‘  
الیاس خان کو انگلش پرعبور تھا جس کی وجہ سے وہ اپنی جماعت کے طالب علموں میں غیرمعمولی طورپر نمایاں رہا۔ تخلیقی صلاحیتیں عطیہ خداوندی تھی جن کی وجہ سے وہ ہر میدان میں کامیابی کے علم بلند کرتا گیا۔
گزشتہ برس تخلیقی صلاحیتوں کے مقابلے میں الیاس خان نے پہلا انعام حاصل کیا جس پر اس کے ایک استاد کا کہنا تھا  ’الیاس مثالی اخلاق اور تخلیقی صلاحیتوں کا امتزاج اوردیگر طلبہ کے لیے ایک مثال بھی ہے‘۔

 

شیئر: