Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر صنعت کی سربراہی میں وفد انڈیا کا سرکاری دورہ کرے گا

انڈیا اور مملکت کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جائیں گے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت ومعدنی وسائل بندر بن ابراہیم الخریف کی سربراہی میں ایک وفد 3 سے 6 فروری تک انڈیا کا سرکاری دورہ کرے گا۔
ایس پی اے کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا،  انڈیا اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے علاوہ صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں معیاری سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
سعودی وفد دارالحکومت دہلی اور ممبئی کے دورے کرے گا، جس کا مقصد وژن 2030 کے اہداف کی سپورٹ کے فریم ورک کے تحت معیشت کو متنوع بنانا اور مملکت کو ایک انڈرسٹریل پاوس ہاوس میں تبدیل کرنا ہے۔
سعودی وفد مختلف وزارتوں کے سینیئر انڈین حکام  کے ساتھ اعلی سطح کی سٹریٹجک اجلاس میں شرکت کے ساتھ کان کنی، فارماسیٹکل، آٹو موبائل، پٹروکیمیکلز، کیمیکلز اور دیگر سٹریٹجک شعبوں میں معروف بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ بھی بات چیت کرے گا۔
اس دورے میں کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے جس سے صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں شراکت میں اضافہ ہوگا۔

 

شیئر: