سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’جی سی سی ممالک کے رہائشی عمرہ ویزے کے علاوہ ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزے سمیت دیگر آسان آپشنز کے ذریعے عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔‘
وزارت نے ایک بیان میں کہا’ اس اقدام کا مقصد جی سی سی کے رہائشیوں کو عمرے کی ادائیگی کےلیے آرام دہ اور پرسکون طریقوں سے سہولت فراہم کرنا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
نسک پلیٹ فارم پر مسجد نبوی ریاض الجنہ کے پرمٹ کے لیے نیا آپشنNode ID: 885057
بیان میں کہا گیا کہ’ مسجد نبوی روضہ شریفہ کی زیارت کےلیے نسک ایپ کے ذریعے پیشگی پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔‘
اس سے قبل سعودی وزارت حج وعمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ ادائیگی کو آسان بنانے کا اعلان کیا تھا۔
اطلاع میں بتایا تھا کہ خلیجی ممالک کے شہریوں کو عمرہ کی آدائیگی کے لیے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں وہ زمینی یا فضائی راستے سے جب بھی چاہیں مملکت آسکتے ہیں۔
خلیجی شہریوں کے لیے’نسک‘ پلیٹ فارم پرعمرے کی بکنگ حاصل کرنے کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔