غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں نصیرات کیمپ کے مغرب میں ایک ساحلی سڑک پراتوار کو اسرائیلی حملے میں کم ازکم چار فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
روئٹرز کے مطابق طبی عملے نے اس سے پہلے بتایا تھا حملے میں ایک لڑکا ہلاک ہوا تاہم بعد میں کہا گیا کہ زخمی ہونے والے شخص کو بچا لیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
50 فلسطینی مریض رفح کراسنگ کے ذریعے مصر پہنچ گئےNode ID: 885281
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے’ جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ انسپیکشن روٹ سے باہر شمالی غزہ کی جانب بڑھنے والی ایک مشکوک گاڑی پر اسرائیلی طیارے نے حملہ کیا۔‘
اسرائیلی ڈیفینس فورسز( آئی ڈی ایف) نے حملے کے اثرات یا ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تاہم کہا ’کسی بھی صورتحال کےلیے تیار ہیں، آئی ڈی ایف کسی بھی فوری خطرے کو ناکام بنانے کےلیے کوئی بھی ضروری کارروائی جاری رکھے گی۔‘
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع ہونے میں ایک دن باقی ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے میں یہ طے پایا تھا کہ وہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے 16 دن بعد بات چیت کے دوسرے دور کا آغاز کر دیں گے۔ پیر کو معاہدے کو 16 دن مکمل ہو جائیں گے۔
طویل جنگ کے بعد گزشتہ ماہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد لڑائی روک دی گئی تھی۔
مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں توقع کی جا رہی ہے کہ مکمل جنگ بندی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فورسز کے انخلا کے ساتھ ساتھ تمام یرغمال اسرائیلی افراد بھی رہا کر دیے جائیں گے۔