سعودی عرب میں ینبع انڈسٹریل سٹی میں مرافق الیکڑک سٹی اینڈ واٹر کمپنی کے سٹیم ٹربائن یونٹ کے بوائلر میں آگ لگنے سے مینٹینس ورکرز کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق مرافق کمپنی نے بیان میں کہا کہ ’سٹیم ٹربائن کےبوا بوائلر کے سپورٹ یونٹس کے چھٹے یونٹ میں آگ لگی، یہ واقعہ جمعرات 30 جنوری کی شام پیش آیا تھا۔‘
مزید پڑھیں
کمپنی کا کہنا ہے ’حادثے کے وقت سالانہ مینٹینس کےلیے یونٹ مکمل طور پر آوٹ آف سروس تھا۔ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے سے مینٹینس کنٹریکٹرکے ذریعے کام پر رکھے گئے کارکنوں کی موت واقع ہو گئی۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’کسٹمرز کو فراہم کی جانے والی سروسز آگ سے متاثر نہیں ہوئیں۔‘
’کمپنی متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔‘
یاد رہے کہ جبیل اینڈ ینبع الیکٹرک سٹی اینڈ واٹر یوٹیلیٹیز کمپنی ایک سعودی کمپنی ہے جو بجلی، پانی اور سینیٹیشن سروسز کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔