Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی مینا الاحمدی آئل ریفائنری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

مینا الاحمدی آئل ریفائنری دارالحکومت کے جنوب میں واقع ہے (فائل: فوٹو اے ایف پی)
کویت کی نیشنل پٹرولیم کمپنی نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ’ فائر فائٹرز نے کویت کی مینا الاحمدی آئل ریفائنری میں لگی آگ پر قابو پالیا‘۔
کویت نیشنل پٹرولیم کے ترجمان غانم العتیبی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’کمپنی کا عملہ  مینا الاحمد ریفائنری میں پروڈکشن یونٹ کی ایک لائن میں لگی آگ کو کامیابی سے بجھانے میں کامیاب رہا ہے‘۔ 
اس سے پہلے بیان میں کہا گیا تھا کہ’محدو پیمانے‘ پر لگنے والی آگ سے کمپنی کے طریقہ کار کے مطابق نمٹا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا۔
بیان میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ آگ سے پیداوار اور آپریشن متاثر ہوا ہے یا نہیں۔
مینا الاحمدی آئل ریفائنری دارالحکومت کے جنوب میں واقع ہے۔ ریفائنری 10.5 مربع کلو میٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی ہے۔
1949 میں قائم ہوئی تھی۔ یہ کویت کی تین قومی آئل ریفائنریوں میں سے ایک ہے اور یہ سب سے بڑی ہے۔ اس سے روزانہ 4 لاکھ 66 ہزار بیرل خام پیٹرول صاف کیا جاتا ہے۔ 
جنوری 2022 کے دوران اس کے ایک یونٹ میں آگ لگ گئی تھی جس سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ 
کویت جو خلیج کے تیل کی دولت سے مالا مال ملکوں میں سے ایک ہے روزانہ 2.7 ملین بیرل تیل برآمد کرتا ہے۔ 
کویت کی نوے فیصد آمدنی پیٹرول پر منحصر ہے یہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا کلیدی ممبر ہے۔ 

شیئر: