Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی الزور ریفائنری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ محدود آگ سے پیداوار متاثر نہیں ہوئی ( فوٹو: اخبار 24)
کویت کی الزور ریفائنری میں سنیچر کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی زخمی نہیں ہوا۔
کونا کے مطابق کویت انٹیگریٹڈ پٹرولیم انڈسٹریز کمپنی کے سرکاری ترجمان نے بتایا ہے ’الزور ریفائنری کے ایک سٹوریج ایریا میں  لگنے والی محدود آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’محدود آگ سے پیداوار متاثر نہیں ہوئی‘۔
ریفائنری انتظامیہ نے تصدیق کی کہ’ پروڈکشن اور ایکسپورٹ آپریشنز کی سیفٹی متاثر نہیں ہوئی تاہم ترجمان نے آتشزدگی کے اسباب کے حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا‘۔
الزور ریفائنری کویت کی سب سے جدید ریفائنری ہے جس کی لاگت 16 بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
اس میں مختلف مصنوعات تیار کی جاتی ہیں ان میں کم سلفر ایندھن شامل ہے جس میں سلفر کی مقدار 0.5 فیصد ہے اور یہ کویت کی وزارت بجلی اور پانی کو فراہم کیا جارہا ہے۔

شیئر: