امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آگ لگنے سے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
فاکس نیوز کے مطابق اتوار کے روز ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی پرواز 1382 کے انجن میں خرابی کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے بعد مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔
یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اس واقعے کی تصدیق کی اور ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2 فروری بروز اتوار صبح 8 بجکر 30 منٹ پر یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز کے عملے نے ٹیکساس کے جارج بش انٹرکانٹی نینٹل/ہیوسٹن ایئرپورٹ سے بحفاظت اپنا ٹیک آف منسوخ کیا۔
مزید پڑھیں
-
واشنگٹن کی پیچیدہ فضائی حدود پر پائلٹس کا اظہار تشویشNode ID: 885216
طیارے میں پانچ کریو ممبرز اور 104 مسافر سوار تھے، جنہیں ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے اتار کر بس کے ذریعے ٹرمینل منتقل کیا گیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تمام مسافر اس حادثے میں محفوظ رہے۔
یہ طیارہ اے 318 تھا جو نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ جا رہا تھا۔
پرواز میں سوار ایک مسافر نے اتوار کی صبح ٹیک آف کے دوران طیارے کے پر میں آگ لگنے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی۔
سوشل میڈیا پر واقعے کی متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں مسافروں کو چیختے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’یہ تو آگ لگ گئی ہے، مہربانی کر کے ہمیں یہاں سے باہر نکال لیں۔‘
#BREAKING: Numerous passengers were evacuated after United Airlines plane after it caught fire during takeoff
A United Airlines flight from Houston to New York was evacuated after an engine fire forced the crew to abort takeoff, according to the FAA.… pic.twitter.com/bfoYcALkjW
— R A W S A L E R T S (@rawsalerts) February 2, 2025