سعودی قیادت کی طرف سے امیر کویت کو تعزیتی مکتوب
’سعودی قیادت نے شیخ دعیج ابراہیم دعیج الابراہیم الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ دعیج ابراہیم دعیج الابراہیم الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ دعیج ابراہیم الدعیج الابراہیم الصباح کی وفات کی افسوسناک خبر ملی‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہم آپ سے متوفی کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آپ کے دکھ میں شریک ہیں‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ متوفی کی رحمت و مغفرت کرے اور بلند درجات عطا فرمائے‘۔