Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو کے سعودی ملازم جو غیرملکی زبانیں روانی سے بولتے ہیں

ہسپانوی سیاحوں سے ان کی زبان میں بات کرکے حیران کردیا۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی دارالحکومت ریاض کے میٹرو سٹیشن پر  روانی سے غیرملکی زبانیں بولنے والے سعودی شہری وزیٹرز کا خیرمقدم  اور ان کی رہنمائی کررہے ہیں۔
الاخباریہ چینل نے ویڈیو رپورٹ میں بتایا کہ ریاض میٹرو کا سعودی عملہ جو مختلف غیرملکی زبانیں روانی سے بولتا  ہے وزیٹرز کی رہنمائی ان کی اپنی زبان میں کر رہا ہے۔

ہمارے لیے یہاں روزگار کے بہت مواقع ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

 ریاض میٹرو میں ملازم ایک شہری نے بتایا کہ انہیں فرانسیسی زبان پر عبور ہے اور ہمارے لیے یہاں روزگار کے بہت مواقع  ہیں۔
ایک خاتون نے کہا  وہ کورین زبان روانی سے بولتی ہیں جب انہوں نے کورین سیاحوں کے گروپ کا خیرمقدم ان کی زبان میں کیا تو وہ حیران رہ گئے اورخوش بھی ہوئے۔

وزارت محنت اور مختلف محکموں کے تعاون سے لینگویج کورسز کیے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

 وزارت افرادی قوت، رائل کمیشن، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر محکموں کے تعاون سے انہیں مختلف زبانوں کے کورسز کرائے گئے۔ پہلے وہ یونیورسٹیوں میں طالب علم تھے اور اب وہ ریاض میٹرو میں باقاعدہ ملازم کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔
ایک اور خاتون ملازم نے بتایا کہ  ہسپانوی زبان بولنے والے گروپ سے جب ان کی زبان میں بات چیت کی اور انہیں میٹرو اور ریاض شہر کے حوالے سے معلومات فراہم کیں تو وہ حیران  رہ گئے۔ 

 

 

شیئر: