Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی متاثرین کی امداد کے لیے ’امل رضاکارانہ پروگرام‘ کا آغاز

طبی، تعلیمی اور معاشی میدانوں میں 104 رضاکارانہ منصوبے شامل ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان امدادی مرکز کے جنرل سپروائزر اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے ریاض میں شامی بھائیوں کی امداد کے لیے ’امل رضاکارانہ پروگرام‘ کا افتتاح کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے صدر دفتر میں امدادی پروگرام کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔
نائب وزیر خارجہ انجینئرولید الخریجی اور جمعیہ خیریہ برائے صحت نگہداشت کے سی ای او ڈاکٹر عبدالرحمن السویلم کے علاوہ شاہ سلمان مرکز کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
تقریب میں شاہ سلمان امدادی مرکز کی بیرونی امدادی کارروائیوں پرمبنی سات سالہ کارکردگی کے حوالے سے دستاویزی فلم دکھائی گئی ۔
ڈاکٹر عبداللہ الربعیہ نےاپنے خطاب میں امدادی پروگرام کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا’ رضاکارانہ امدادی پروگرام کا مقصد پہلے سے جاری امدادی کاموں کو مزید منظم اور بہتر انداز میں کرنا ہے۔ پروگرام ان امدادی کارروائیوں کا تسلسل ہے جو شامی بھائیوں کے لیے مملکت کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔‘
 ڈاکٹر الربیعہ کا مزید کہنا تھا ’ امل امدادی پروگرام کے تحت طبی، تعلیمی اور معاشی میدانوں میں 104 رضاکارانہ منصوبے ترتیب دیے جائیں گے جن میں 3 ہزار سے زائد مملکت کے بیٹے بیٹیاں رضاکارانہ طورپر شرکت کریں گے۔ منصوبے میں شامل رضاکار 218500 گھنٹے خدمات انجام دیں گے۔‘

 

 

شیئر: