غیر ملکی کمپنیوں کو پرائیویٹ جیٹ سروس فراہم کرنے کی اجازت
,غیر ملکی کمپنیوں نے اندرون ملک سروس فراہم کرنے کی اجازت کا اطلاق یکم مئی 2025 سے ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری ہوا بازی نے غیر ملکی کمپنیوں کو اندرون ملک پرائیویٹ جیٹ سروس فراہم کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
سبق ویب کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’آن ڈیمانڈ پرائیویٹ جہاز کی سروس فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں نے اندرون ملک سروس فراہم کرنے کی اجازت کا اطلاق یکم مئی 2025 سے ہوگا‘۔
پرائیویٹ جہاز کی سروس طلب کرنے والے شخص کو ضوابط پر پورا اترنا ہوگا جس پرکمپنی پروازوں کے طے شدہ جدول علاوہ سروس فراہم کرسکتی ہے۔
محکمہ شہری ہوا بازی کے سربراہ انجینئر امتیاز منظری نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں چارٹر فلائٹ کی سروس کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کو کام کی اجازت دینا ہوابازی کی صنعت کے لیے نئے دروازے کھولے گا‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پرائیویٹ جہازوں کے شعبےمیں 2024 کے دوران 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مذکورہ سال کے دوران کل 23 ہزار 612 نجی پراوزیں چلائی گئیں جن میں سے 9 ہزار 206 اندرون ملک جبکہ 14406 بین الاقوامی پروازیں تھیں۔