Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن صدر کا لڑکیوں کے فٹبال ٹریننگ سینٹر کا دورہ

’جرمنی کے صدر نے زیر تربیت لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں داد پیش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین نے ریاض میں لڑکیوں کے لیے فٹبال ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان کے ہمراہ وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل ، جرمنی میں سعودی سفیر شہزادہ عبد اللہ بن خالد بن سلطان اور وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی بھی تھے۔
جرمنی کے صدر کو نورہ یونیورسٹی کے تمام شعبوں کا دورہ کرایا گیا اور ٹریننگ سینٹر کی سرگرمیاں بھی دکھائی گئیں۔
جرمنی کے صدر نے زیر تربیت لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں داد پیش کی ہے۔
ٹریننگ سینٹر کی انتظامیہ نے انہیں لڑکیوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کئے گئے تربیت پروگرام کی تفصیلات کے بریفنگ دی گئی ہے۔

شیئر: