امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الصباح نے منگل کو کابینہ میں ردوبدل کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
کویت کی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کویتی کابینہ کی منظوری ، دو نئی وزارتیں قائمNode ID: 545706
-
کویتی کابینہ میں ردوبدل، وزیر خزانہ سمیت نئے وزرا کا تقررNode ID: 877906
وزارت دفاع کا قلمدان پہلے شیخ فہد یوسف سعود الصباح کے پاس تھا جبکہ وہ اول نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ بھی تھے۔
شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح اس سے قبل 2022 اور 2023 کے درمیان وزیر دفاع کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
انہوں نے2021 اور 2022 کے دوران سول ایوی ایشن جنرل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
علاوہ ازیں امیر کویت نے ولی عہد کی موجودگی میں نئے وزیردفاع سے ملاقات کی۔ شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
یاد رہے کہ مئی 2024 میں امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کی سربراہی میں نئی کابینہ کے لیے تیرہ وزرا کے ناموں کا اعلان کیا تھا، ان میں دوخواتین شامل ہیں۔