Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی کابینہ کی منظوری ، دو نئی وزارتیں قائم

وزیراعظم نے وزرا کے نام منظوری کے لیے پیش کیے تھے۔(فوٹو عرب نیوز) 
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے نئی کابینہ کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے وزرا کے نام منظوری کے لیے پیش کیے تھے۔ 
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق کویتی وزیراعظم نے  بیان میں کہا کہ پہلی بار ملک میں دو نئی وزارتیں قائم کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک فروغ تفریحات اور دوسری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن افیئرز کی وزارت ہے۔
الحمد الصباح نے بیان میں مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن امور کی وزارت آئندہ مرحلے میں کویت میں سائبر سیکیورٹی کے استحکام اور الیکٹرانک بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کرے گی۔ ای گورنمنٹ خدمات کا معیار بلند کرے گی۔ سمارٹ سروسز کو فروغ دے گی اور مواصلاتی شعبے کو جدید تر بنائے گی۔ 
عرب نیوز کے مطابق کویتی کابینہ میں وزیر خارجہ احمد ناصرالصباح، وزیر خزانہ خلیفہ حمادہ اور وزیر تیل محمد عبدالطیف الفارس کو نئی کابینہ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

شیئر: