Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی کابینہ میں ردوبدل، وزیر خزانہ سمیت نئے وزرا کا تقرر

کویت کے امیر نے اتوار کو ایک فرمان پر دستخط کیے ہیں ( فوٹو: کونا)
کویت کی کابینہ میں ردوبدل کرکے نئے وزیر خزانہ سمیت کئی وزرا کا تقرر کیا گیا ہے۔
کویتی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اتوار کو ایک فرمان پر دستخط کیے جس میں کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دی گئی۔
نورہ سلیمان سالم الفصام نئی وزیر خزانہ اور وزیر مملکت برائے اقصادی امور و سرمایہ کاری جبکہ خلیفہ عبداللہ ضاحی العجیل العسکر نئے وزیر تجارت و صنعت ہوں گے۔
عبدالرحمن بدہ عبدالرحمن المطیری کو وزیر اطلاعات و ثقافت اور وزیر مملکت برائے امور نوجوانان جبکہ ڈاکٹر نورہ محمد خالد المشعان کو وزیر پبلک ورکس کا قلمدان دیا گیا۔
 عمرسعود عبدالعزیز وزیر مملکت برائے مواصلاتی اموراور ڈاکٹر محمود عبدادلعزیز محمود بوشھری وزیر بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی ہوں گے۔
ڈاکٹر امثال ھادی ھایف الحویلہ کو وزیر سماجی امور، عبداللطیف حمد المشاری کو وزیر مملکت برائے میونسپل اور ہاوسنگ امور جبکہ  ڈاکٹر نادر عبداللہ محمد الجلال وزیر ہائیر ایجوکیشن و سائنسی تحقیق مقرر کیا گیا ہے۔ 

شیئر: