امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے ڈیل کرنا پسند کریں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ تعلقات کی بہتری کے لیے وہ ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہیں گے، تاہم ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں بنانا چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’یہ میں ایران سے کہتا ہوں جو کہ بہت غور سے سن رہا ہے۔ میں ایک بڑی ڈیل کرنا پسند کروں گا ایسی ڈیل جس میں آپ اپنی زندگی میں خوش رہیں گے۔‘
’وہ صرف ایک چیز حاصل نہیں کرسکتے، وہ ہے جوہری ہتھیار۔ اگر مجھے لگا کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار حاصل کریں گے تو یہ ان کی بڑی بدقستمی ہوگی۔‘