وزارت صحت کی نگران کمیٹی نے سوشل میڈیا پر ادرک کے استعمال کے بارے میں غیر مصدقہ معلومات وائرل کرنے والے خود ساختہ ’حکیم‘ کے خلاف سخت نوٹس لے لیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزراتِ صحت نے خود ساختہ حکیم جس نے سوشل میڈیا پر اپنی وڈیو اپ لوڈ کی جس میں اس نے خود کو متبادل طریقہ علاج کا ماہر ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ادرک کے استعمال سے خون جم جاتا ہے جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک یا دیگر مہلک امراض لاحق ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزارت صحت کے کال سینٹر کو 47 ہزار سے زیادہ کالز موصولNode ID: 867111
-
بغیر لائسنس دیسی علاج، سعودی خاتون اور غیرملکی گرفتارNode ID: 880071
سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد وزارت صحت نے مذکورہ شخص کے بارے میں معلومات حاصل کر کے اسے تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے کر دیا۔
تحقیقات میں واضح ہوا کہ اس کا دور دور تک طب کے شعبے سے تعلق نہیں اور نہ ہی وہ حکیم ہے، محض سوشل میڈیا پر فالوورز کو بڑھانے کے لیے اس طرح کی وڈیوز اپ لوڈ کرتا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسے افراد کو سننے سے گریز کریں جو غیرمصدقہ معلومات پھیلاتے ہیں۔