Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے میڈیکل سینٹر میں غیرقانونی سرگرمی کا نوٹس

ڈے سرجری سیکشن میں غیرلائسنس یافتہ اہلکار تعینات تھے ( فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت صحت کی تفتیشی ٹیم نے ریاض شہر میں ایک میڈیکل سینٹر کے ڈے سرجری شعبہ میں غیرقانونی سرگرمی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے سیل کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق  طبی مرکز کے ڈے سرجری سیکشن میں غیرلائسنس یافتہ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جو قانونی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میڈیکل سینٹر کے ڈے کیئر سرجری سیکشن کو عارضی وقت کےلیے سیل کیا گیا ہے جب تک سینٹر کی جانب سے خلاف ورزی ختم نہیں کردی جاتی۔
وزارت صحت کے قانون کی شق نمر23 کے مطابق صحت سینٹرز اور اس حوالے سے کام کرنے والے اداروں کو قانونی امور کی پابندی کرنا ضروری ہے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
امور صحت کے قانون کی شق نمبر 13 مطابق مریضوں کا طبی معائنہ مخصوص مقامات پرہی کیا جانا چاہئے۔
دوسرے مقام پرجراحت کے حوالے سے معائنہ کرنا غیرقانونی شمار کیا جاتا ہے ۔
ہ قانون کی شق نمبر 10 میں طبی اداروں کے اہلکاروں کو اپنی پیشہ ورانہ تشہیر کرنے کی بھی ممانعت ہے ایسا کرنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

شیئر: