خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے سویڈن کے سکول میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر شاہ کارل گستاف کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے’ ایس پی اے ‘ کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے ارسال کیے گئے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں سویڈن کے ایک سکول میں فائرنگ کے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور کئی افراد اس کی زد میں آکر زخمی ہوئے، ہم اس مجرمانہ واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں‘۔
دریں اثنا ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے بھی شاہ سویڈن سے سکول میں فائرنگ کے واقعے پر تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا جس میں اس واقعے کی سخت مذمت کی گئی۔