Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب قوت سماعت سے محروم شامی بچے نے پہلی مرتبہ آواز سنی

اخراجات زیادہ ہونے پر آپریشن نہیں کروا سکے تھے۔ (فوٹو المرصد)
سعودی رضاکار میڈیکل ٹیم کی جانب سے شام میں ایک بچے کی قوت سماعت بحال ہونے اور کئی سال سے گھٹنے میں شدید درد میں مبتلا خاتون کے علاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 
العربیہ چینل کے مطابق ایک وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شامی بچہ جس نے کوکلیئر امپلانٹ کے بعد پہلی مرتبہ لوگوں کی آوازیں سننے پر اپنی خوشی اظہار کیا ۔
 رضاکار میڈیکل ٹیم کوکلیئر امپلانٹ لگانے کے بعد بچے کی سماعت کا ٹیسٹ کررہی تھی جس میں اسے کامیابی ملی۔ موقع پر بچے کے والدین کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے اور آنکھیں نم تھیں۔

پہلی مرتبہ لوگوں کی آوازیں سننے پر اپنی خوشی اظہار کیا ۔ (فوٹو العربیہ چینل)

 ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شامی خاتون نے روتے ہوئے کہہ رہی ہیں یہ خوشی کے آنسو ہیں اور میں سعودی میڈیکل ٹیم کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس تکلیف سے نجات دلائی۔
شامی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ کئی برس سے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا  تھیں۔ چلنا پھرنا دو بھر ہوچکا تھا۔ اب اس تکلیف سے نجات پانے پر خوش ہوں۔
خاتون کے بیٹے نے اس بارے میں بتایا کہ 3 سے 4 سال قبل والدہ کا آپریشن کرانے کی کوشش کی مگر اخراجات زیادہ ہونے کے باعث آپریشن کرانے میں ناکام رہے۔

شامی خاتون نے روتے ہوئے کہا یہ خوشی کے آنسو ہیں (فوٹو العربیہ چینل)

 خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا سعودی طبی رضاکار ٹیم نے والدہ کا یہ آپریشن کرکے انہیں پیروں کی تکلیف سے نجات دلائی جس کی وجہ سے وہ کئی  برسوں سے بستر پر تھیں۔
جب میڈیکل ٹیم نے ہم سے رابطہ کیا اور بتایا کہ آپ کی والدہ کا آپریشن ہوگا تو یقین نہیں آیا۔ آپریشن کے بعد اب والدہ کے گھٹنوں کا درد ختم ہوچکا ہے۔

 

شیئر: