Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میڈیا فورم کا چوتھا ایڈیشن 19 فروری سے، کن عالمی شخصیات کی شرکت متوقع

فورم میں میڈیا انڈسٹری سے متعلق 80 سے زائد سیمینارز ہوں گے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں ممتاز عالمی شخصیات شریک ہوں گی۔ تین روزہ فورم کا آغاز 19 فروری سے ریاض میں ہوگا جو 21 فروری 2025 تک جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فورم میں 32 ہزار سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے۔ میڈیا انڈسٹری کے حوالے سے 80 سے زائد سیمینار ہوں گے 2 ہزار سے زیادہ میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
اطلاعات کے مطابق سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں اہم شخصیات جن میں سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانس، اردن کے وزیر اتصالات ڈاکٹر محمد حسین المومنی ، مراکش کے وزیر ثقافت و امور نوجوانان محمد مہدی بن سعید  کے علاوہ اندرون و بیرون مملکت متعدد ذرائع ابلاغ کے ایڈیٹر انچیف و میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہیں۔
فورم کے چوتھے ایڈیشن میں سعودی عرب کی اہم و اعلی شخصیات جن میں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ، وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل، پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسرالرمیان بھی خصوصی طورپر شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں فورم میں مختلف ممالک کے سفرا جن میں اسپین کے سفیر خورخی ھیفیا، مملکت میں امریکہ کے سفیر مائیکل ریٹنی ، برطانوی سفیر نیل کرومبتون ، انڈین سفیر سہیل اعجاز خان ، جاپانی سفیر یاسو تاری موریتو اور فرانسیسی سفیر پیٹرک میزوناف بھی سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔
میڈیا انڈسٹری میں عالمی سطح پر معروف کمپنیاں جن میں ’نیٹ فلیکس ‘ ’سونی پیکچرز اینٹرٹینمنٹ‘، ایپل میوزیم جیسے نام بھی فورم میں موجود ہوں گے ۔ گوگل سرچ انجن کی جانب سے ’ڈیجیٹل میڈیا کے مستقبل ‘ کے موضوع پر ہونے والے مذاکراتی سیشنز میں روشنی ڈالی جائے گی۔

شیئر: