Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میڈیا وفد کا بحرینی وزارت اطلاعات کا دورہ

وفد نے بحرینی وزارت اطلاعات کے اہم عہدیداروں سے بھی ملاقات کی(فوٹو، ایس پی اے
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے وفد نے بحرینی وزارت اطلاعات کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں بحرینی میڈیا کے حوالے سے مختلف ذیلی دفاتر میں بھی لے جایا گیاـ
ویب نیوز سبق کے مطابق ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان ان دنوں خلیجی ممالک کے دورے پرہیں جہاں جمعرات کے روز وہ قطر سے بحرین پہنچے ـ
بحرین میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اورانکے ہمراہ وفد کا فقید المثال استقبال کیا گیاـ شاہراہوں پر سعودی عرب اور بحرین کے پرچموں سے سجایا گیا تھاـ
ولی عہد کے ساتھ جانے والے صحافیوں کو بحرینی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بحرینی میڈیا کے مختلف اداروں کا دورہ کرایا گیاـ

سعودی وفد نے بحری ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن کا بھی دورہ کیاـ(فوٹو، ایس پی اے )

سعودی وفد میں شامل ارکان نے بحرینی نیوز ایجنسی کے صدر دفتر کا دورہ بھی کیا بعدازاں انہیں بحرینی ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن بھی لے جایا گیاـ
سعودی میڈیا کے وفد نے بحرینی وزارت اطلاعات کے اعلی عہدیداروں سے خصوصی ملاقات کی علاوہ ازیں بحرینی ٹیلی کاسٹ اور براڈ کاسٹ سے متعلق انہیں اہم و فنی معلومات بھی فراہم کی گئیں

شیئر: