Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن میں عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث چار غیرملکی گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گی ا(فوٹو: ایکس اکاونٹ امن عامہ)
 سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے ایک عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث چار غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
عوامی مقام پر جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی، زیر حراست افراد پاکستانی ہیں ، قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا عوامی مقام پر جھگڑے کی وڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کو بھی اینٹی انفارمیشن کرائمز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا۔

ٹریفک سائن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر ایک شہری کو گرفتار کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)

علاوہ ازیں الجوف پولیس نے ٹریفک سائن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے ایک کلپ میں شہری کو ایک ٹریفک سائن پر اشتہار چسپاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

 

شیئر: