دورانِ ڈیوٹی سیکیورٹی اہلکار سے جھگڑا کرنے پرسزا کیا؟
پولیس اہلکارسے جھگڑا کرنا سنگین خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے(فوٹو، ایکس )
ماہر قانون زیاد الشعلان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار سے ڈیوٹی کی ادائیگی کے دوران جھگڑا کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔
المرصد نیوز نے قانونی ماہر الشعلان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت میں قانون واضح ہے۔ سیکیورٹی اہکار کے ساتھ کسی بھی وجہ سے جھگڑا کرنا خلاف قانون ہے۔
سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ جھگڑا کرنا بڑے اور سنگین جرائم میں شمار کیا جاتا ہے۔ الشعلان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے کو 10 برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے ۔ واقعے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے عدالت دونوں سزائیں بیک وقت بھی دینے کی مجاز ہو گی۔