سری لنکا میں ایک بندر گرڈ سٹیشن میں گھس گیا جس کی وجہ سے پورے ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح 11 بجے پیش آیا اور تین گھنٹے بعد بھی بجلی پوری طرح بحال نہ ہو سکی۔
وزیر توانائی کمارا جایا کوڈے نے کہا کہ ’ایک بندر ہمارے گرڈ سٹیشن کے ٹرانسفارمر سے ٹکرایا جس کی وجہ بجلی کا نظام متاثر ہوا۔‘
مزید پڑھیں
-
کوئٹہ میں بندر کا حملہ، خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمیNode ID: 821031
-
بندروں کو کھانے کی اشیا دینے پر 500 ریال جرمانہ ہوگاNode ID: 871191
ان کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کولمبو کے مضافات میں پیش آیا۔
اگرچہ کچھ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ لوڈشیڈنگ کب تک رہے گی۔
وزیر کا کہنا تھا کہ ’انجینیئرز بجلی کے نظام کو جلد سے جلد بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
2022 میں معاشی بحران کے دوران سری لنکا کو موسم گرما میں کئی ماہ تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پیٹرول پمپس پر ڈیزل اور پیٹرول کی کمی تھی اور دن بھر میں بجلی صرف 13 گھنٹوں کے لیے مہیا کی جا رہی تھی۔