Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کے ساتھ النصر کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع

’کرسٹیانو رونالڈو کا النصر کے ساتھ معاہدہ 2024/2025 سیزن کے اختتام پر ختم ہو جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
النصر کلب کی انتظامیہ نے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے میں توسیع پر ابتدائی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کا النصر کے ساتھ معاہدہ 2024/2025 سیزن کے اختتام پر ختم ہو جائے گا لیکن معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ فریقین نے 2026 تک معاہدہ بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔
معاہدے میں دونوں فریقوں کی رضا مندی سے 2027 تک مزید توسیع کا آپشن بھی شامل ہے۔
سٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو النصر کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 جنوری 2023 میں ٹیم میں شمولیت کے بعد سے اب تک انہوں نے 101 گولز کئے ہیں یا براہ راست حصہ لیا ہے۔
 

شیئر: