Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کو حج پیکج کی 3 قسطوں میں ادائیگی کی سہولت

پہلی قسط 20 فیصد اور بکنگ کے 72 گھنٹوں میں ادا کرنا ہوگی۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال حج 1446ھ مطابق 2025 کے لیے داخلی عازمین کی کمپنیوں کے پیکجز کا شیڈول بنایا ہے۔ جس کے تحت عازمین پیکج کی رقم 3 قسطوں میں ادا کر سکیں گے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے وضاحت کی پہلی قسط 20 فیصد ہوگی جس کی ادائیگی بکنگ کی تاریخ کے 72 گھنٹوں کے اندر کرنا لازمی ہوگی۔
وزارت کا کہنا ہے دوسری اور تیسری قسط 40، 40 فیصد  ہوگی۔ دوسری قسط کی ادائیگی 20 رمضان 1446ھ مطابق 20 مارچ 2025 تک کرنا ہوگی۔ تیسری اور آخری قسط کی ادائیگی اس کے ایک ماہ بعد یعنی 20 شوال 1446ھ مطابق 18 اپریل 2025 تک کرنا ضروری ہوگی۔
 ہر قسط کی ادائیگی کی الگ الگ انوائس جاری کی جائے گی۔ ریزرویشن کا سٹیٹس ’غیرمصدقہ‘ ظاہر ہوگا جب تک کہ  تیسری قسط کی ادائیگی مکمل نہ ہوجائے۔ پیکج کی پوری رقم یکمشت بھی ادا کی جا سکتی ہے۔
وزارت حج نے کہا کہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں کے لیے ضروری ہے کہ حج کے لیے ان کی عمر ہجری کیلنڈر کے مطابق  کم از کم 15 برس ہو۔ خلیجی ممالک کے شہری یا وزٹ ویزے یا ورک ویزے پر آنے والے حج کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔ صرف شہری اور اقامہ ہولڈر ہی حج کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
 پہلی مرتبہ حج کا ارادہ کرنے والے پہلی ترجیح ہوں گے اس شرط سے حج کا ارادہ کرنے والی ایسی خاتون کا محرم مستثنی ہوگا۔ بچوں کو ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی اس کے علاوہ 2 ویکسین سیزنل انفلوائنزا اور میننجائٹس لازمی ہیں۔

 

 

شیئر: