سکول اسمبلی میں ہاتھ پر بوسہ، خاتون سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل کے خلاف تحقیقات
خاتون سپرنٹنڈنٹ اپنے شوہر سے ملنے ان کے سکول پہنچ گئیں ( فوٹو: سبق)
مصری ادارہ تعلیم نے شمال مشرقی کمشنری کے ایک خاتون سکول سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون ایک سکول میں سپرنٹنڈنٹ ہیں جبکہ ان کے شوہر دوسرے سکول کے پرنسپل ہیں۔ خاتون نے اپنے شوہر سے ملنے ان کے سکول اس وقت پہنچیں جب اسمبلی لگی تھی۔
خاتون نے تمام طلبا اور اساتذہ کے سامنے اپنے شوہر (سکول پرنسپل ) کو گلدستہ دیا اوران کے ہاتھ کو بوسہ دینے کے بعد ماتھے کو بھی چوما۔
واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے پر ادارہ تعلیم نے جوڑے کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
ادارہ تعلیم کا کہنا تھا یہ طریقہ تعلیمی ادارے میں خاص کر طلبا کے سامنے کسی طور بھی مناسب نہیں۔ جوڑے سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیس پراسیکیوشن کو بھیجا جائے گا۔