Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ریجنل ہیڈکوارٹرز کی تعداد 600 ہوگئی

نجی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ کر 1.2 ٹریلین ریال ہو گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرسرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح کا کہنا ہے’سعودی عرب میں غیرملکی سرمایہ کاری میں سال 2019 کے بعد سے غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔‘
عکاظ  کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اینڈ پرائیوٹ سیکٹر فورم 2025 میں خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرسرمایہ کاری کا کہنا تھا’ سال 2018 اور 2019 میں مملکت میں لائسنس یافتہ سرمایہ کاری کمپنیوں کی  تعداد 4 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 40 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ انٹرنیشنل کمپنیوں کے علاقائی ہیڈ کوارٹرز کی تعداد 600  تک پہنچ گئی ہے۔‘
خالد الفالح نے واضح کیا ’سعودی معیشت میں تیزی سے متنوع ذرائع میں اضافہ ہورہا ہے تیل کے ماسوائے معاشی ذرائع  52 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔‘
سعودی معیشت کے حوالے سے وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا’سال 2024 کے آخر تک سعودی معیشت کا حجم 4 ٹریلین ریال (1.1 ٹریلین ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔‘
انہوں نے بتایا’ مملکت کے وژن 2030 سے قبل نجی شعبے میں سرمایہ کاری 600 ارب ریال تھی جو اب بڑھ کر 1.2 ٹریلین ریال ہو گئی ہے۔‘

شیئر: