معروف سوشل میڈیا نیوز اینکر اور فلاحی کارکن ڈیلن پیج نے کہا ہے’تخلیق کاروں اور انفلوئنسرز کے لیے سعودی عرب خاص طور پر تیزی سے ایک بین الاقوامی مرکز بن رہا ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر پیج نے کہا ’وہ سعودی عرب کے آن لائن سپیس میں آئندہ اقدامات کے منتظر ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
ترکی: سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی تیاریاں
Node ID: 489636
-
سعودی شیف اور فوڈ بلاگرز کی رمضان میں سوشل میڈیا پر مصروفیات
Node ID: 759146
-
سعودی عرب کا بین الاقوامی سطح پر ترقی کرنا اور دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا عزم قابل تعریف ہے۔
عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی فٹبال کلب کے ساتھ معاہدے نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کی ہے۔
ورلڈ گورنمنٹس کانفرنس ایک بہت بڑا موقع ہے جب سعودی عرب کو تخلیق کاروں اور انفلوئنسرز کے لیے عالمی مرکز بنائے جانے کے اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔
نیوز ڈیڈی کے نام سے شہرت رکھنے والے ڈیلن پیج خبروں، انسانی فلاحی منصوبوں اور پاپ کلچر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر معروف ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔
قبل ازیں ڈیلن پیج نے اپنے کیریئر کا آغاز صفائی کرنے والے کے طور پر کیا بعد میں انہوں نے اپنی خواہش کے مطابق سوشل میڈیا پر مکمل طور پر تخلیق کار بننے کا فیصلہ کیا۔
![](/sites/default/files/pictures/February/29116/2025/wf1864797_20240415_pse_wfp-photolibrary_ap3i5120.jpeg)
چار سال کے محدود عرصہ میں اربوں ویوز حاصل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے نیوز اکاؤنٹس میں شامل ہو گئے جس سے ان کی زندگی یکسر بدل گئی۔
پیج دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف مقامات دیکھنے کے خواہشمند ہیں جن میں خاص طور پر ’دی لائن‘ کے حیرت انگیز تعمیراتی مقام کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر کئی ممالک جدید ترقی کی سمت کام کر رہے ہیں جس سے مستقبل کے امکانات نظر آتے ہیں کہ ہم آگے کیا کر سکتے ہیں اور یہی وہ چیز ہے جس کی دنیا کو ضرورت ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/February/29116/2025/the-line-project-1499x999.jpg)