Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی اپنے بیڑے میں اضافے کےلیے نئے طیارے خریدے گی

نومبر میں دبئی ایئرشو کے دوران اس کا اعلان کیا جائے گا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی کے سی ای او غیث الغیث کا کہنا ہے کہ ’کمپنی اپنے فضائی بیڑے میں اضافے لیے لیے نئے طیارے خریدنے پر غور کررہی ہے۔‘
توقع ہے نومبر میں ہونے والے دبئی ایئرشو کے دوران اس کا اعلان کیا جائے گا۔
امارات الیوم  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ’ توقع ہے کہ رواں برس ائیرلائن کو 10 سے 12 بوئنگ میکس 737 مل جائیں گے۔‘
واضح رہے اس وقت فلائی دبئی کے بیڑے میں 88 بوئنگ طیارے ہیں جو 55 ممالک کے 126 روٹس پر سروسز فراہم کرتے ہیں۔
 فلائی دبئی کے پاس 88 بوئنگ 737 طیارے اور 58 ممالک کے 125 سے زیادہ شہروں تک نیٹ ورک موجود ہے۔
 2023 میں دبئی ایئر شو کے دوران 30 بوئنگ 787-9 طیاروں کے لیے کا اپنا پہلا  وائڈ باڈی آرڈر بھی دیا تھا۔

شیئر: