فلائی دبئی کے سات نئے طیارے، مزید ملازمتیں دی جائیں گی
منگل 16 جولائی 2024 21:16
فلائی دبئی کے پاس 88 بوئنگ 737 طیارے موجود ہیں ( فوٹو: وام)
فلائی دبئی کہا ہے کہ ’2024 کے اختتام سے پہلے اس کے بیڑے میں سات نئے جہاز شامل ہوں گے جبکہ 130 سے زیادہ نئے پائلٹوں کو ملازمتیں دی جائیں گی‘۔
وام کے مطابق منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ’باسل، ریگا، تالن، اور ولنیئس شہروں کو شامل کرکے نیٹ ورک کو توسیع دی جائے گی۔ نئے طیاروں کی شمولیت سے اس میں مدد ملے گی‘۔
فلائی دبئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر غیث الغیث نے کہا کہ ’کمپنی میں 140 مختلف قومیتوں کی نمائندگی کرنے والے 5 ہزار 800 سے زیادہ ملازمین ہیں۔ اس سال 440 سے زیادہ نئے افراد کو ملازمت دی گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں چھ فیصد زیادہ ہیں‘۔
کمپنی مزید ترقی کے لیے مزید اہل افراد اور ٹیلنٹ کو شامل کرنے اور کمپنی کی سپورٹ کے لیے ہائرنگ جاری ہے۔
فلائی دبئی کے پاس 88 بوئنگ 737 طیارے اور 58 ممالک کے 125 سے زیادہ شہروں تک نیٹ ورک موجود ہے۔
2023 میں دبئی ایئر شو کے دوران 30 بوئنگ 787-9 طیاروں کے لیے کا اپنا پہلا وائڈ باڈی آرڈر بھی دیا تھا۔