Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپرٹ پر فلائی دبئی کا نیا بزنس کلاس لاؤنج

نئے لاؤنج میں 200 سے زائد مسافروں کی گنجائش موجود ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 میں اپنے نئے بزنس کلاس لاؤنج کا باضابطہ طور پر آغاز کیا ہے۔
خبر رساں ادارے وام کے مطابق 900 مربع میٹر کے نئے لاؤنج میں 200 سے زائد مسافروں کی گنجائش موجود ہے۔
افتتاحی تقریب میں فلائی دبئی کے چیف کمرشل آفیسر حمد عبیداللہ اور دیگر  شخصیات نے شرکت کی۔

فلائی دبئی کے چیف کمرشل آفیسر اور دیگر  شخصیات نے شرکت کی (فوٹو: وام)

فلائی دبئی کے چیف کمرشل آفیسر نے کہا’ اس سال فلائی دبئی اپنے 15 برسوں کے کامیاب آپریشنز کا جشن منا رہا ہے۔ ہم  مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل ترقی اور سرمایہ کاری کےلیے پر عزم ہیں۔‘
فلائی دبئی کے سینئر نائب صدر برائے ایئرپورٹ سروسز اور کارگو محمد حسن نے کہا ’نیا بزنس کلاس لاؤنج اور بورڈنگ گیٹ ہمارے ان مسافروں کے لیے اضافی سہولت فراہم کرتے ہیں جو کاروبار یا تفریح کے لیے ذاتی اور موثر سفری تجربے کی تلاش میں ہوں۔‘
یاد رہے  اس سال اکتوبر میں فلائی دبئی نے ٹرمینل 2 پر اپنے نئے بزنس کلاس چیک ان کا بھی باضابطہ افتتاح کیا تھا۔

شیئر: