Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون نے 12 سال بعد بینائی لوٹنے پر کون سی خواہش پوری کی

نوف الرشیدی کی بینائی بیماری کے باعث چلی گئی تھی (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی خاتون نوف الرشیدی 12 برس بعد بصارت بحال ہونے پر جذبات پر قابو نہ پا سکیں۔ بیماری کے باعث بینائی سے محروم ہو گئی تھیں۔
سبق نیوز کے مطابق نوف الرشیدی نے یادوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ’بڑی خواہش تھی کہ اپنے بیٹوں کی شادی دیکھوں اور گاڑی چلاؤں۔‘
نوف الرشیدی کی بینائی بیماری کے باعث چلی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے 12 برس کا عرصہ مکمل اندھیرے میں گزارا۔ 
کنگ خالد سپیشلسٹ آئی ہسپتال میں آپریشن کامیاب رہا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’رب تعالٰی نے میری فریاد سن لی اور مجھے دوبارہ بینائی مل گئی۔‘
نوف الرشیدی نے بینائی ملتے ہی تینوں بیٹوں کی ایک ہی دن شادی طے کر دی۔ ان کی سب سے بڑی خواہش تھی مدینہ منورہ سے ریاض اپنی گاڑی ڈرائیو کرکے جاوں جسے بینائی ملنے کے بعد انہوں نے پورا کیا۔
ماہر امراض چشم ڈاکٹر سامی حمید کا کہنا ہے گھروں میں صفائی کے لیے استعمال ہونے والا بعض  کیمیائی مواد انتہائی خطرناک ہوتا ہے جو آنکھوں میں لگنے سے بینائی کو ختم کر سکتا ہے۔
اس لیے خواتین کو چاہیے کہ وہ خصوصی احتیاط برتیں خاص کر جب برتن وغیرہ دھو رہی ہوں یا گھر کی صفائی کے لیے کیمیکل استعمال کریں۔

شیئر: