Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز اور امریکی صدر روز ویلٹ کی تاریخی ملاقات، خصوصی تصویری نمائش

ریاض میں یہ نمائش 17 فروری 2025 تک جاری رہے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں عبدالعزیز فاونڈیشن نے امریکی سفارت خانے کے تعاون سے بانی مملکت کنگ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود اور امریکی صدر فرینکلن ڈی روز ویلٹ کی کی تاریخی ملاقات کے 80 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔
 یہ ملاقات 14 فروری 1945 کو امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس کوئنسی جو کہ نہر سویز میں لنگر انداز تھا پر ہوئی تھی۔

یہ ملاقات سعودی، امریکہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوئی(فوٹو: ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں رہنماوں کی یہ ملاقات سعودی، امریکہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوئی جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مشترکہ حکمت علمی مرتب کی گئی۔
 نمائش 17 فروری 2025 تک جاری رہے گی جس میں نایاب دستاویزات اور آرکائیو تصاویر رکھی گئی ہیں جس سے ملاقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
کنگ عبدالعزیز فاونڈیشن کی جانب سے نمائش کے انعقاد کا مقصد نسلِ نو کو تاریخ کے ان گوشوں سے روشناس کرانا ہے۔

 

شیئر: