Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری عرب اسلامی ورثے کی محافظ

30 لاکھ سے زائد کتب اور محفوظ ڈیجیٹل دستاویز طلباء کی رہنمائی کے لیے اہم ذریعہ ہے۔ واس
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری عرب اور اسلامی دستاویز کے ساتھ ورثے کے تحفظ اور اشتراک کے لیے وقف ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق لائبریری میں نایاب کتابوں، مخطوطات اور نادر دستاویز کا وسیع ذخیرہ عرب اور اسلامی تہذیب کے بارے میں انمول بصیرت پیش کرتا ہے۔

اسلامی ورثے کے بلاک میں قرآن پاک کے 350 سے نسخے محفوظ ہیں۔ فوٹو واس

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری 30 لاکھ سے زیادہ کتابوں اور بڑھتے ہوئے محفوظ شدہ ڈیجیٹل دستاویزات کے ساتھ یہ لائبریری دنیا بھر کے محققین، سکالرز اور طلباء کی رہنمائی کے لیے انتہائی اہم ذریعہ ہے۔
1987 میں لائبریری کے قیام  کے بعد سے یہاں نایاب کتابوں تک رسائی اور ان کے تحفظ کے لیے ڈیجیٹلاائزیشن کو ترجیح دی گئی ہے۔

یہاں 1482ء کے جزیرہ نما عرب کے نقشوں کےلاطینی ورژن موجود ہیں۔ فوٹو واس

لائبریری میں مملکت کی تاریخ اور وسیع تر اسلامی  اور عرب دنیا کے بارے میں بڑے پیمانے پر مواد موجود ہےاور یہاں اسلامی ورثے پر بین الاقوامی سیمینارز بھی منعقد ہوئے ہیں۔
آن لائن پلیٹ فارم ’عربیک یونین کیٹلاگ ‘ کے ذریعے لائبریری میں تحقیق اور ثقافتی روایات کو فروغ دیا گیا ہے۔
لائبریری میں 8,000 سے زیادہ مخطوطات، 32,000 نایاب کتابیں اور 700 قدیم نقشے ہیں جن میں سنہ 1482ء کے جزیرہ نما عرب کے نقشوں کے لاطینی ورژن بھی شامل ہیں۔

وژن 2030 کے تحت لائبریری کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔ فوٹو واس

یہاں 7600 نایاب سکوں کے علاوہ معروف فوٹوگرافروں کی محفوظ شدہ تاریخی تصاویر بھی موجود ہیں۔
لائبریری کے اسلامی ورثے کے بلاک میں قرآن پاک کے 350 سے زیادہ نادر نسخے محفوظ ہیں ، یہ نادر نسخے مختلف موقعوں پر ہونے والی نمائشوں میں رکھے جاتے ہیں۔

کنگ عبدالعزیزلائبریری محققین اورسکالرز کو مدعو کرتی ہے۔ فوٹو واس

سعودی وژن 2030 کے تحت کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کو بدستور وسعت دی جا رہی ہے اور یہاں موجود نادر نمونوں کو ڈیجیٹلائز کرکے عالمی پیمانے پر ہونے والی نمائشوں میں پیش کیا جاتا ہے۔
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نہ صرف انتہائی شاندار ماضی کو محفوظ کر رہی ہے بلکہ ثقافتی اور اسلامی روایات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے مستقبل کے کئی منصوبے بھی تشکیل دے رہی ہے۔
 

شیئر: