Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان کی سپریم ملٹری کمیٹی کا آٹھواں اجلاس، دفاعی تعاون کا جائزہ

جنرل ساحر شمشاد ملٹری ہیڈ کوارٹر پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب اور پاکستان کی سپریم ملٹری کمیٹی کا آٹھواں اجلاس ریاض میں ہوا ہے۔
سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدارت کی۔
سعودی وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
 فوجی اور دفاعی شعبے میں مشترکہ تعاون اور کوآرڈینیشن کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل شمشاد مرزا نے سرکاری دورے کے دوران سعودی چیف آف جنرل سٹاف فیاض الرویلی، معاون وزیر دفاع طلال بن عبداللہ بن ترکی العتیبی سے ملاقاتوں میں سٹرٹیجک اور سکیورٹی امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
سپریم ملٹری کمیٹی کے اجلاس میں دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ فوجی قیادت نے موجودہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سعودی آرمڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

 

شیئر: