سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی سہ فریقی کمیٹی کا تیسرا اجلاس استنبول میں ہوا جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ’ اجلاس میں دفاعی صلاحیتوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن کے شعبے میں مشترکہ تعاون اور مملکت کے وژن 2030 کے مطابق سائنسی ریسرچ کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
اجلاس میں سعودی نائب وزیر دفاع انجینیئر طلال العتیبی، ترکیہ کی دفاعی صنعتی ایجنسی کے سربراہ ہالوک گرگن، ترکیہ کے نائب وزیر برائے قومی دفاع جلال سامی توفیکی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت لیفٹننٹ جنرل محمد اویس نے کی۔
بحضور معالي مساعد #وزير_الدفاع؛ اللجنة الثلاثية «السعودية - التركية - الباكستانية» تعقد اجتماعها الثالث في إسطنبول، لبحث سبل تعزيز التعاون الدفاعي.https://t.co/cJDMBOUny2 pic.twitter.com/6AsSxPHEKN
— وزارة الدفاع (@modgovksa) May 4, 2024