سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے اتوار کو صدارتی محل میں تیونس کے صدر قیس سعید سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے تیونس کے صدر کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ تیونس کی حکومت اور عوام کےلیے ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور موجودہ سکیورٹی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
![](/sites/default/files/pictures/February/36566/2025/gj6r3m8wsaanzp0_0.jpg)
اس موقع پرمعاون وزیر داخلہ برائے ٹیکنالوجی امور شہزادہ ڈاکٹر بندر بن عبداللہ بن مشاری مساعد، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر خالد بن محمد البتال اور تیونس میں سعودی سفیر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں تیونس کے صدر نے عرب وزرائے داخلہ کے اجلاس میں سعودی وزیر داخلہ اور عرب وزرائے داخلہ کونسل کے اعزازی صدر شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کا خیرمقدم کیا۔
تیونس کے صدر نے عرب ملکوں کے درمیان سیکورٹی امور کے حوالے سے کونسل کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔