سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اپنے دورہ روم کے دوران سول پروٹیکشن ایجنسی اور اطالوی وزارت داخلہ کے سکیورٹی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق روم میں سول پروٹیکشن ایجنسی آمد کے موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز کا استقبال ایجنسی کے سربراہ فیبیو چیسیلیانو نے کیا اس موقع پر دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

دوسری جانب اطالوی سیکیورٹی ایجنسی آمد پر سعودی وزیر داخلہ کا استقبال سکیورٹی سینٹر کے سربراہ انتونی جیرالڈ نے کیا۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور ان کے وفد کو امن عامہ کے حوالے سے سکیورٹی سروسز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔