Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ سے جبوتی کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال

دونوں ملک ہر سال مشترکہ سکیورٹی کمیٹی کے تحت بات چیت کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ریاض میں جبوتی کے سفیر اور ڈپلومیٹک کور کے ڈین ضیا الدین بامخرمہ کا خیرمقدم کیا ہے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور جبوتی کے درمیان سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
جبوتی کے سفیر نے عرب نیوز کو بتایا مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سکیورٹی تعاون اور متعلقہ شعبوں میں انہیں مضبوط کرنے کے طریقے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا دونوں ملک ہر سال مشترکہ سکیورٹی کمیٹی کے تحت بات چیت کرتے ہیں۔ کمیٹی کا تیسرا اجلاس گزشتنہ برس ستمبر میں جدہ میں ہوا تھا اور آئندہ اجلاس فروری میں جبوتی میں ہوگا۔
اس سال اگست میں دونوں ملکوں نے بحری تجارتی اقدام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ اس میں مشرقی افریقی مارکیٹوں کے ساتھ رابطے بڑھانے کےلیے نئی شپنگ لائنیں شامل ہیں جو کہ تقریبا 500 ملین کسٹمرز خدمت کرتی ہیں۔

شیئر: