آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ ایونٹ کے افتتاحی اور ڈے نائٹ میچ میں دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ مقامی وقت کے مطابق دن 2 بجے مدِمقابل ہوں گے۔ 29 سال بعد پاکستان کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ کونسی ٹیم کس کے مدمقابل ہو گی اور کھلاڑیوں کو کتنی انعامی رقم ملے گی، تفصیل بتا رہی ہیں اردو نیوز کی ثنا شکور