سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو جوہانسبرگ میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔
مشترکہ تعلقات کو مصبوط بنانے اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے شہزادہ فیصل بن فرحان جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے اہم امور اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔