سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میونخ سکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت کےلیے جمعے کو جرمنی پہنچے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے۔
کانفرنس میں نمایاں بین الاقوامی امور اور امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو عالمی امن اور سلامتی کے استحکام کے لیے معاون ہوں۔
سعودی وفد دیگر ممالک کے وفود کے سربراہوں اور کانفرنس میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔