سعودی عرب کے کون سے علاقوں میں سنیچر سے سردی بڑھے گی
متاثرہ علاقوں میں کے رہائشیوں سے کہا گیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے’ حدود الشمالیہ، تبوک، الجوف، حائل اور مدینہ منورہ ریجن کے شمالی علاقے سنیچر 22 فروری سے شروع ہونے والی سردی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔‘
’ان علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت دو سے منفی ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق مرکز کے بیان میں کہا گیا’ ان علاقوں مں آئندہ پیر سے درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی۔ کم از کم درجہ حرارت صفر سے چار ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔‘
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے’ درجہ حرارت میں کمی کے اثرسے قصیم اور ریاض ریجن کے علاقے بھی متاثر ہوں گے ، کم ازکم درجہ حرارت منفی سے دو سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔‘
’ سردی کی لہر سے متاثرہ علاقوں میں کے رہائشیوں سے کہا گیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔‘