تفریحی مقامات پر صفائی کے لیے بلدیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)
مملکت کے یوم تاسیس کے حوالے سےتمام ریجنز کو سبز پرچموں اور لائٹوں سے سجایا جارہا ہے۔ فلاحی تنظیمیں اور شہروں کی بلدیہ کے اشتراک سے فاونڈیشن ڈے کے جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشرقی ریجن کی بلدیہ نے شہر کے اہم مقامات کو سبز لائٹوں سےسجا دیا ہے جبکہ شاہراہوں پر مملکت کے قومی پرچم لہرائےگئے ہیں۔
مشرقی ریجن میں بلدیہ نے 16 ہزار سے زائد پرچم شاہراہوں پر لگائے جبکہ مختلف مقامات پر یوم تاسیس کی مبارکباد اور مملکت کے قیام کے حوالےسے معلوماتی مواد پرمشتمل بینرز آویزاں کیے ہیں۔
مشرقی ریجن میں شاہراہوں پر 16 ہزار سے زائد پرچم نصب کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)
نجران کمشنری میں بھی بلدیہ اور سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں کو قومی پرچم اور سبز لائٹوں سے سجایا گیا ہے علاوہ ازیں شاہراہوں نصب ڈیجیٹل اسکرینز پر یوم تاسیس کی مبارک باد کے پیغامات نشر کیے جارہےہیں۔
تفریحی مقامات پر بلدیہ کی جانب سے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ صفائی کے لیے اضافی عملہ تعینات کیا ہے جبکہ پارکوں اوردیگر اہم تاریخی مقامات پر لیرز شوز کا خصوصی بندوبست کیا گیا۔